29 جون، 2013، 12:56 PM

امریکہ

امریکہ نے اپنے شہریوں کو مصر کا سفر کرنے سے منع کردیا

امریکہ نے اپنے شہریوں کو مصر کا سفر کرنے سے منع کردیا

مہر نیوز/29 جون /2013ء: مصرمیں حکومت کے خلاف مظاہروں اور جھڑپوں کے بعد امریکہ نے اپنے شہریوں کو مصر کا غیر ضروری سفر کرنے سے منع کردیا ہے جبکہ قاہرہ میں امریکی سفارت خانے کے غیر ضروری عملے کو ملک چھوڑنے کا حکم دیدیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصرمیں حکومت کے خلاف مظاہروں اور جھڑپوں کے بعد امریکہ نے اپنے شہریوں کو مصر کا غیر ضروری سفر کرنے سے منع کردیا ہے جبکہ قاہرہ میں امریکی سفارت خانے کے غیر ضروری عملے کو ملک چھوڑنے کا حکم دیدیا ہے۔ مصر میں ہونے والے حالیہ مظاہرں میں ابتک ایک امریکی شہری سمیت 7 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ مصر کے سیاسی اور سماجی حالات کشیدہ ہونے کی وجہ سے امریکی شہری مصر کا غیر ضروری سفر نہ کریں۔ مصری عوام  صدر مرسی کے استعفٰی کا مطالبہ کرنے والے مظاہروں میں تیزی آئی ہے اور اُن کے مخالفین نے کل اتوار 30 جون  کو صدر مرسی کے اقتدار کو ایک سال مکمل ہونے پر ایک بڑے مظاہرے کا اعلان کر رکھا ہے۔ صدر مرسی ن صدارتی محل چھوڑ دیا ہے اور سکیورٹی دستوں نے انھیں کسی نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

News ID 1824146

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha